سرینگر ۔ /26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حزب المجاہدین کے دو کارکنوں کو آج اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ پولیس پارٹی پر گھات لگاکر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس پارٹی کی ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مرتبہ کے تین عہدیدار بھی شامل تھے ۔ یہ واقعہ بڈگم پورہ علاقہ میں پیش آیا ۔ حزب المجاہدین کے عسکریت پسندوں نے پولیس آفیسرس کے قافلے پر اندھادھند فائرنگ شروع کی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں دونوں عسکریت پسند ہلاک ہوئے ۔ جس گاڑی میں یہ عسکریت پسند سفر کررہے تھے اس گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ پولیس اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔