سری نگر۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں منگل کے روز معمولات زندگی بحال ہوگئے جہاں کل مرحوم میر واعظ مولوی محمد فاروق اور مرحوم عبدالغنی لون کی برسیوں کے موقع پر علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی گئی۔ اس دوران سری نگر کے سات پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں گذشتہ تین دنوں سے عائد پابندیاں ہٹالی گئیں۔