سری نگر۔ 30جنوری(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر میں ایک اور نوجوان نے مسلح عسکری گروپ سے ناطہ توڑ کر گھر واپسی اختیار کی ہے ۔ جموں وکشمیر پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق وادی میں گذشتہ دو مہینوں کے دوران قریب ایک درجن مقامی جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی اختیار کی ہے۔