کشمیر میں افسپا کی تنسیخ پر تبصرہ سے وزیر دفاع کا گریز

نئی دہلی ۔ 26 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) بعض علاقوں سے افسپا سے تجرباتی بنیاد پر دستبرداری کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ اس مسئلے پر مرکزی وزارت داخلہ سے ربط پیدا کیا جائے گا اور اُنھوں نے کہاکہ یہ ایک قابل غور معاملہ ہے ۔ فوج نے سرحدی ریاست میں صیانت کے تحفظ اور انسداد شورش کے تحت اس علاقہ میں فوج کے خصوصی اختیارات کا قانون افسپا نافذ کیا تھا ۔ انھوں نے کہاکہ اُن کے خیال میں وزارت داخلہ کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے ، فی الحال ہم صرف سرحدی علاقہ میں انسداد شورش کے لئے یہ قانون نافذ کررہے ہیں ۔ ریاست کے حسب معمول نظم و قانون کی صورتحال والے علاقوں میں یہ قانون نافذ نہیں ہے ۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے دن مرکزی حکومت سے خواہش کی تھی کہ تجرباتی بنیاد طورپر یہ قانون مخصوص علاقوں سے برخواست کردیا جائے تاکہ عوام کا دل جیتا جاسکے ۔