جموں ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی فورسس نے آج ضلع کشٹواڑہ میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانہ کا پتہ چلاکر اسلحہ و گولہ بارود کا واف ذخیرہ ضبط کرلیا۔ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس نے علاقہ جنگل وار میں مشترکہ تلاشی مہم کے دوران خفیہ ٹھکانہ کا پتہ چلایا جہاں سے ایک AK56 ریفل، 3 میگزین، 2 پستول ، ایک گرنیڈ لانچر ، UBG29 گرنے ، AK47 ، 423 گولیا اور 13 دستی بم اور 2 عدد غیر ملکی ریڈیو سیٹ برآمد ہوئے۔ فوج کے ترجمان ایس این آچاریہ نے بتایا کہ اس کارروائی مکیں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے جبکہ ہتھیاروں کا ذخیرہ اس علاقہ دہشت گردی کے استعمال کیلئے چھپایا لیکن مینجر جنرل اے ایس راوت نے سیکوریٹی فورس کی کامیاب کارروائی پر مبارکباد پیش کی۔
اڑیشہ میں گروہی تصادم
برہم پور ( اڑیشہ ) ۔ یکم ۔ جولائی : (سیاست ڈاٹ کام ) : برہم پورکے علاقہ خواجہ گلی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ دیگر 9 مفرور افراد کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اتوار کے دن پیش آئے تصادم کے واقعہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ جب کہ تصادم کی وجہ پرانی خصومت بتائی جاتی ہے ۔ ایک شدید زخمی کو ایم کے سی جی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے جس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔