سرینگر ۔ 3ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں شدید سردی محسوس کی گئی جب کہ کشمیر اور لداخ میں اقل ترین درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ گیا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب آئندہ چند دنوں میں سردی میں مزید شدت آنے کا اندیشہ ہے ۔ رات کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہوسکتا ہے اور موسم خشک رہے گا ۔ کل رات سرینگر میں اقل ترین درجہ حرارت منفی دو درجہ اور ایک رات پہلے 0.5سلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ مشہور تفریح گاہ گلمرگ میں اقل ترین درجہ حرارت منفی دو درجہ سلسیس تھا ۔ جنوبی کشمیر کے شہر کوکرناگ میں درجہ حرارت منفی1.3درجہ سلسیس تک پہنچ گیا ۔ کپواڑہ میں منفی 2.5 درجہ سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گی ۔