کشمیر سے آندھرا پردیش کے 40 طلبہ کی واپسی

نئی دہلی ۔ 13 ۔ ستمبر : ( پی ٹی آئی ) : جموں و کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ آندھرا پردیش کے 40 طلباء کو بحفاظت بچالیا گیا اور انہیں ان کے آبائی مقام کو واپس لایا جارہا ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش کے نئی دہلی میں متعینہ نمائندہ خصوصی کھبھم پاٹی راما سوھن راؤ نے کہا کہ انہیں حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے۔
یہ طلبہ آج سری نگر سے ذریعہ طیارہ نئی دہلی روانہ ہوئے اور دہلی ایرپورٹ سے انہیں حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے۔
سری نگر این آئی ٹی میں زیر تعلیم آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے 76 طلبہ کو سیلاب زدہ جموں و کشمیر سے حیدرآباد روانہ کیا جاچکا ہے ۔۔