حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے وفد کا دورہ کشمیر
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیرٹیل ٹرسٹ اور فیڈ کشمیر کے سیلاب متاثرین کو ایک کروڑ دس لاکھ روپئے کی ریلیف مہیا کرے گا ۔ جناب غیاث الدین بابو خاں چیرمین ٹرسٹ کے بموجب ایک وفد ریاست جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا جہاں حالات کا جائزہ لینے کے بعد مزید ریلیف کے لیے اقدامات کرے گا ۔ حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ اور فیڈز کی جانب سے جنگی خطوط پر امداد فراہم کی جائے گی ۔ اس وقت کشمیری متاثرین کو کپڑے ، چادریں ، تارپولین ، اوور کوٹ کی ضرورت ہے ۔ غیاث الدین بابو خاں نے عوام سے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔ عطیہ دہندگان حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ پر شخصی طور پر یا 9866556903 ۔ 9866556891 پر ربط کریں ۔۔