سری نگر،28 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے این آئی اے کے چھاپوں، مزاحمتی و مذہبی لیڈران و کارکنوں کی گرفتاری اور دفعہ 35 اے کے خلاف ہورہی مبینہ سازشوں کے خلاف دو روزہ ہڑتال کال کے دوسرے دن یعنی جمعرات کو بھی وادی کے یمین ویسار میں مکمل ہڑتال رہی۔شہر سری نگر کے تمام علاقوں کے بازاروں میں جمعرات کے روز لگاتار دوسرے دن بھی ہو کا عالم طاری رہا۔