کشمیر : تین فوجی جوان ہلاک

سرینگر ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تین آرمی جوان ہلاک جبکہ ایک دیگر بھی فوت ہوجانے کا اندیشہ ہے جبکہ اُن کی گاڑی جموں و کشمیر کے لداخ علاقہ میں بھاری برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئی، دفاع کے ترجمان نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ تین سپاہیوں کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے، جو فوت ہوجانے کا اندیشہ ہے۔