کشمیر، پشاور، مری، پنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ میں رات گئے زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔رات تقریباً 2 بجےاسلام آباد سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں زمین نے حرکت کی اور آزاد کشمیر سے پنجاب تک شہر لرز گئے۔مظفرآباد، وادی جہلم، باغ اور راولاکوٹ میں زلزلے نے سوئے ہوئے شہریوں کے حواس اڑادیے۔خیبرپختونخوا میں سوات، شانگلہ، بونیرسمیت پورا مالاکنڈ ڈویژن، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہستان،صوابی اور نوشہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔