کسانوں کے خودکشی واقعات کو روکنے حکومت کے اقدامات : وزیرمال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر مال محمد محمود نے بتایا کہ 2 جون 2014 ء سے 28 فروری 2015 ء تک ریاست میں 96 کسانوں کی خودکشی کے واقعات پیش آئے ۔ وقفہ سوالات میں اجئے کمار اور دوسروں کے سوال کے جواب میں ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ حکومت نے کسانوں کی خودکشی کے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ انہیں مختلف انداز میں سہولتیں اور رعایتوں کے ذریعہ معاشی موقف کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حکومت زرعی شعبہ کو مناسب برقی کی سربراہی پیداواری اشیاء پر بہتر امدادی قیمت کی ادائیگی ، قرضہ جات کی معافی اور رعایتی شرح پر بیج اور کھاد کی سربراہی جیسے اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک کسانوں کے خاندانوں کو ایک لاکھ روپئے ایکس گریشیا اور 50 ہزار روپئے قرض کی ادائیگی کے سلسلہ میں ادا کئے گئے ۔ کسانو ںکے بچوں کو سماجی بہبود کے اسکولس اور ہاسٹلس میں داخلہ کا انتظام کیا گیا۔ مہلوک کسانوں کے خاندان کے کسی فرد کو وظیفہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔