زرعی پالیسی کا فوری اعلان کرنے کودنڈا رام کا مطالبہ
حیدرآباد۔6ستمبر(سیاست نیوز)صدرنشین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈارام نے حکومت تلنگانہ کو اپنی زراعت پالیسی کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے خریف موسم میں ناکافی بارش کی وجہہ سے زراعت میںنقصان اٹھانے والے کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کا حکومت کی جانب سے اعلان کیاگیا تھا جس کے دوقسطیں اب تک معاف کردی گئی جبکہ تیسری قسط کی معافی کے متعلق حکومت پس وپیش سے کام لے رہی ہے جس کے سبب کسانوں کو جاریہ خریف موسم میں بینکوں سے مزید قرضہ جات کی ادائی عمل میںنہیں آرہی ہے۔ آج یہاں یس وی کیندرم حال میں تلنگانہ رعیتوجے اے سی کی گول میز کانفرنس سے اپنے سلسلے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کودنڈارام نے کہاکہ متاثرہ کسانوں کی زبوں حالی کا جائزہ لینے کے لئے حکومت کی جانب سے موثر اقدامات کابھی فقدان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رعیتو جے اے سی اجلاس کے ذریعہ حکومت کی اس جانب بارہا توجہہ دلانے کی کوششیں کی جاتی رہے ہیں۔ کودنڈارام نے تلنگانہ میںناکافی بارش کے سبب کسانوں کو پچھلے سال ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے سنجیدہ اقدامات درکا ر ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل اور زراعت کے لئے بینکوں سے مزید قرضہ جات کی اجرائی کی راہیں ہموار کرنے کے بھی اشد ضرورت ہے۔ پروفیسر کودنڈارام نے کہاکہ اس بار خریف کے موسم میںتلنگانہ کے زراعی شعبہ میںنمایاں تبدیلیاں دیکھی جارہی ہیں۔انہوں نے تلنگانہ کے کسان طبقے کی جانب سے شعبہ زراعت میںلائے گئے اصلاحات کو قابلِ تقلید اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت تلنگانہ کی جانب سے کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی عمل میںآتی ہے تو یہ نمایاں تبدیلیاں تلنگانہ کے زراعی شعبے کے فروغ میںمعاون ثابت ہونگی۔ کودنڈارام نے بتایاکہ تلنگانہ کے متاثرہ اضلاعوں میں تبدیلیوں کے متعلق حکومت کی جانب سے شعور بیداری بھی درکار ہے۔ کودنڈارام نے کسانوں کی فلاح وبہبود اور تلنگانہ میںشعبہ زراعت کے فروغ کے لئے جمہوری انداز میںاحتجاجی پروگراموں اور شعوربیداری مہم شروع کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔ انہو ںنے کہاکہ 2اکٹوبر کو خاموش احتجاج کے ذریعہ کسانوں کی زبوں حالی سے حکومت تلنگانہ کو واقف کروانا ہویاپھر قرضہ جات کی اجرائی میںحکومت کی جانب سے پیش انے والی کوتاہیوں کے متعلق تلنگانہ میںکی عوام میںشعور بیداری کا آغاز کرنا ہے۔ کودنڈارام نے کہاکہ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کسانوں کی فلاح وبہبود میںریاست بھر میںچلائی جانے والی کسی بھی تحریک میں ہمیشہ شامل ہے۔