شمس آباد ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع بہادر گوڑہ میں کسانوں کو حکومت کی جانب سے پٹہ پاس بکس فراہم نہیں کئے گئے ۔ بہادر گوڑہ کے تقریبا بیس کسانوں نے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر کی قیادت میں راجندر نگر رکن اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے پٹہ پاس بک فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر رکن اسمبلی نے کارروائی کرتے ہوئے بہادر گوڑہ کے کسانوں کے ہمراہ رنگاریڈی ضلع کلکٹر رگھونندن راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کی اسکیم رعیتو بندھو کے ذریعہ بہادر گوڑہ کے کسانوں کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے ۔ ان کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے پٹہ پاس بکس فراہم کیا جائے ۔ ضلع کلکٹر نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل کو حل کریں گے ۔ اس موقع پر وینکٹیش گوڑ ٹاون صدر ، سرینواس گوڑ ، رمیش ایڈوکیٹ کے علاوہ متاثرین موجود تھے ۔۔