حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : (سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ نے ریاست تلنگانہ کے تمام کسانوں کو ماہ اپریل سے الکٹرانک پٹہ دار پاس بکس کی فراہمی سے متعلق غور کررہی ہے ۔ ذرائع کے بموجب الکٹرانک پٹہ دار پاس بکس کی کسانوں میں تقسیم سے متعلق پروگرام سابقہ متحدہ ریاست دور حکومت ہی میں آغاز کیا جانے والا تھا لیکن تقسیم ریاست کے نتیجہ میں مذکورہ اسکیم روکاوٹوں کا شکار ہوگئی تھی ۔ ریاست تلنگانہ کے کسانوں کو ای پٹہ دار پاس بکس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے چیف کمشنر سی سی ایل اے مسٹر آدھار سنہا نے دفتر سی سی ایل اے میں می سیوا اور ریونیو عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے ریونیو عہدیداروں کو بھی اس سلسلہ میں فوری طور پر ٹنڈرس کی طلبی کی ہدایات بھی جاری کردئیے ہیں اور اس سلسلہ میں انتظامات کی تکمیل کرنے سے متعلق مرکزی ایڈیشنل ڈائرکٹر می سیوا مراکز ہریتا کو تجویز بھی پیش کی گئی ہے ۔۔