حیدرآباد 24دسمبر(یو این آئی)تلنگانہ سیاسی مشترکہ مجلس عمل کے صدرنشین پروفیسر کودنڈارام نے اعلان کیا ہے کہ کسانوں اور بے روزگاروں کے مسائل پر ان کی جدوجہد میں شدت پیدا کی جائے گی۔متحدہ نلگنڈہ ضلع میں کی گئی کسانوں کے جذبہ کی یاترا کے اختتام کے موقع پر سوریہ پیٹ میں جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ حکومت کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگاری ایک بڑ امسئلہ ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر سرکاری ملازمتوں پر تقرری کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی یاترا پر بہتر عوامی ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کسانوں کے قرضہ جات بھی مناسب طورپر معاف نہیں کئے گئے ۔بے روزگاروں کے مسائل شدید ہیں۔سمنٹ کی کمپنیوں سے آلودگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔