حیدرآباد 6 مئی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس کی ایسٹ زون ٹیم نے کرکٹ سٹے کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا۔ اِن کے قبضہ سے 32,700 روپئے نقد اور دیگر سٹے بازی کا میٹریل ضبط کیا۔ گرفتار شدہ ملزمین کی دامودر ساکن شاہ عنایت گنج اور گوپال بنگ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ پولیس نے کہاکہ اطلاع ملنے پر کہ آئی پی ایل VII ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر سٹہ لگایا جارہا ہے، ٹاسک فورس ٹیم نے دھاوا کرکے کارروائی کی۔