کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے : اشرف غنی

کابل ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان نے ملک میں کرپشن کے خلاف جہاد کا عزم کیا ہے جس نے جنگ زدہ ملک کو مزید کھوکھلا کردیا ہے۔ صدر اشرف غنی کو ملک کے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے تقریباً ایک سال کا عرصہ ہوگیا ہے اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ ملک کی معیشت مستحکم ہو۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کینسر کی طرح ملک کی معیشت کو کھوکھلا کررہا ہے جس سے ایک دن ملک کا وجود بھی خطرہ میں پڑ جائے گا۔