کروناندھی کی صحت ابتر ، 24 گھنٹے خطرناک مرکزی وزیر نتن گڈکری نے عیادت کی

چینائی ۔ 6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) بیمار ڈی ایم کے کے سرپرست ایم کروناندھی کی صحت مزید ابتر ہوگئی ، تاہم اُن کے اعضائے رئیسہ کی کارکردگی ’’چیلنج ‘‘ بن گئی ہے ۔ کاویری ہاسپٹل نے آج کہا کہ آئندہ 24گھنٹے اُن کی صحت کے لئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ دریں اثناء مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج رات دواخانہ کا دورہ کیا اور بیمار ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔ گڈکری کا استقبال سابق مرکزی وزیر اے راجہ ، کروناندھی کے فرزند اسٹالن اور اُن کے دیگر ارکان خاندان نے کیا۔ ڈی ایم کے کارکن دواخانہ کے باہر نعرہ بازی کررہے ہیں ۔ اسٹالن اور کئی ارکان اسمبلی 10:10 شب سے دواخانہ میں موجود ہیں۔