نئی دہلی ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجراتی اخبار سمجھاؤ مٹرو کے کرن بی ودوداریا کو سال 2014-15ء کیلئے انڈین نیوز پیپر سوسائٹی کا صدر منتخب کرلیا گیا جو اسٹیٹسمین کے رویندر کمار کی جگہ لیں گے۔ گریہا لکشمی کے پی وی چندرن کو آئی این ایس کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔ راسترادوت کے سومیش شرما بھی نائب صدر کے عہدہ کیلئے منتخب کیا گیا۔ آئی این ایس کے 75 ویں سالانہ اجلاس میں یہ انتخابات عمل میں آئے۔ اکنامکس ٹائمز کے موہت جین اور وی شنکرن کو بالترتیب خازن اور جنرل سکریٹری منتخب کیاگیا۔