کرنی سینا کا ایودھیا میں رام کا محل تیار کرنے کا مطالبہ

اندور ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) رائے پور کی تنظیم کرنی سینا نے آج کہا کہ ایودھیا میں متنازعہ بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی اراضی پر ایک عظیم الشان محل رام کی یادگار کے طور پر تعمیر کیا جانا چاہئے۔ لوکیندر سنگھ کلوی صدر کرنی سینا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لارڈ رام اسی مندر میں پیدا نہیں ہوئے ہوں گے۔ وہ ایک محل میں پیدا ہوئے ہوں گے اس لئے یہاں پر ایک شاندار محل تعمیر کیا جانا چاہئے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ رام جنم بھومی تنازعہ میں ملوث ہونا نہیں چاہتے۔