امراوتی۔25 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) تلگو دیشم پارٹی نے حلقہ کرنول مجلس مقامی سے قانون ساز کونسل ( ایم ایل سی ) کے انتخاب کیلئے تلگودیشم پارٹی نے ایک سینئر لیڈر کے ای پربھاکر کا اپنے امیدوار کی حیثیت سے انتخاب کیا ہے ۔ چونکہ اصل اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس نے انتخابی عمل سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چنانچہ تلگودیشم قائدین نے کہا ہے کہ پربھاکر کا انتخاب یقینی ہے ۔ ایم ایل سی انتخاب کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی کل آخری تاریخ ہے اور اگر ضروری ہو تو 12جنوری کو پولنگ ہوسکتی ہے ۔ موجودہ رکن شلپا چکرا پانی ریڈی نے اس حلقہ سے بحیثیت تلگودیشم امیدوار اپنے انتخاب کے محض تین ماہ بعد استعفیٰ دے کر اگست میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ پربھاکر جو ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر مال کے ای کرشنا مورتی کے چھوٹے بھائی ہیں اورقبل ازیںمتحدہ آندھراپردیش کیچندرا بابو حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں ۔