حصص مارکٹ سے 5 بلین ڈالر کی رقم سے دستبرداری
نئی دہلی۔/29نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام )بیرونی سرمایہ کاروں نے ماہ نومبر سے نوٹ بندی کے اثرات اور امریکی فیڈرل بینک کے شرح سود میں اضافہ کے خوف سے سرمایہ مارکٹ سے 5 بلین ڈالر دستبردارہوگئے ہیں۔ ایکسچینج ڈاٹا کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں نے ماہ نومبر (یکم تا 25 تاریخ ) کے دوران 15.763 کروڑ کا حصص سرمایہ واپس نکال لیا ہے جبکہ اسی مدت کے دوران قرض مارکٹ سے 16,154 کروڑ کی نکاسی عمل میں آئی تاہم 31,917 کروڑ ( 4.7 بلین ڈالر ) سرمایہ کاری کی گئی۔ فارن پورٹ فولیو انوسٹر ( ایف پی آئی ) کی یہ سرمایہ کاری کیپٹل مارکٹ سے 10,306 کروڑ سے زائد کی نکاسی کے بعد گذشتہ ماہ کی گئی ۔ قبل ازیں حصص مارکٹ میں 20ہزار کروڑ کا سرمایہ آیا تھا۔جاریہ سال بیرونی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکٹ میں نقد رقم 37,146 کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے اور قرض مارکٹ سے 13,378 کروڑ کا سرمایہ واپس لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ بلیک منی کے خلاف کارروائی کیلئے نوٹ بندی کے زیر اثر حصص کی فروخت کے دباؤ نے ملک میں زبردست مالی بحران کھڑا کردیا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری کی جانب سے سرمایہ نکاسی کی شروعات اکٹوبر 2016 سے عمل میں آئی کیونکہ امریکی انتخابات کے نتائج پر غیر یقینی صورتحال سے شیئر مارکٹس پر اثر انداز ہونے کا اندیشہ ہوگیا ہے جبکہ امریکی فیڈرل آفیسروں نے حال ہی میں یہ اشارہ دیا ہے کہ شرح سود پر نظر ثانی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
بینک کی قطار میں کھڑے
شخص کی موت
جے پور۔ 29نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع باڑمیر کے سندھری میں بینک سے پیسے نکالنے کے لئے قطار میں کھڑے ایک بزرگ کی طبیعت بگڑنے سے موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والا میگھارام آج صبح سے ہی پیسہ نکالنے کے لئے قطار میں کھڑا تھا اور اچانک اس طبیعت بگڑ گئی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ سندھري کے ایس بی بی جے بنک کی شاخ کا ہے ۔ بنک کے باہر لائن کافی طویل تھی۔ وہ پیسے نکلوانے کیلئے اپنے گاؤں سے یہاں آیا تھا۔