کرناٹک کے بعد تلنگانہ آئی ٹی برآمدات میں سرفہرست

نئی ریاست کے قیام کے بعد حیدرآباد میں آئی ٹی صنعت کو زبردست فروغ
حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) ہندوستان کے آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ چھ سال کے دوران 140 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ان برسوں میں شرح پیداوار 2 ہند سی ہوگئی ہے ۔ جنوبی ہند کی دو ریاستیں کرناٹک اور تلنگانہ میں بھی آئی ٹی شعبہ زبردست ترقی کر رہا ہے ۔ کرناٹک کے بعد تلنگانہ میں سال 2014-15 کے دوران آئی بی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ نئی ریاست تلنگانہ کی شرح ترقی 20 فیصد درج کی گئی ہے ۔ دیگر ریاستوں میں زائد از 10ہزار کروڑ کے برآمدات عمل میں آئے ہے جبکہ متحدہ آندھراپردیش میں حیدرآباد کے آئی ٹی ہب سے 7 ہزار کروڑ کی آئی ٹی برآمدات انجام پائے تھیں ۔ اب حیدرآباد تلنگانہ کا دارالحکومت بن گیا ہے جہاں پر آئی ٹی صنعت کو تیزی سے فروغ حاصل ہو رہا ہے ۔ دیگر دو ریاستوں ٹاملناڈو اور مہاراشٹرا میں بھی آئی ٹی صنعت کا غیر معمولی تعاون رہا ہے ۔ بنگلور ، حیدرآباد ، ممبئی ، پونے اور چنائی میں موجود آئی ٹی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائی جارہی ہے ۔ ان میں حیدرآباد کی آئی ٹی کمپنیوں کو بنگلور کی کمپنیوں کے بعد سرفہرست مانا جارہا ہے ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے حیدرآباد میں آئی صنعت کو فروغ دینے کیلئے متعدد انتظامات کئے ۔