نئی دہلی ۔ 24 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے آج کرناٹک کیلئے 1,540 کروڑ کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی ہے جہاں پر ناکافی بارش کی وجہ سے 27 اضلاع کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیاگیاہے ۔ اگرچیکہ 7 ریاستوں کرناٹک ، چھتیس گڑھ ، اڈیشہ ، مہاراشٹرا ، مدھیہ پردیش ، اُترپردیش اور آندھراپردیش نے 200اضلاع میں خشک سالی کا اعلان کیا ہے لیکن صرف 6 ریاستوں نے ہی مرکزی امداد کیلئے میمورنڈم پیش کیا ہے ۔ تاہم مرکزی حکومت نے خشک سالی سے متاثرہ دیگر ریاستوں بہار اور جھارکھنڈ سے کسانوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے فی الفور رپورٹ طلب کی ہے ۔ مرکزی وزیر زراعت وردھا موہن سنگھ نے آج کرناٹک کے اگریکلچر کمشنر اور پرنسپال سکریٹری سے تبادلۂ خیال کے بعد 1,540 کروڑ کی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔