بنگلورو۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاست کرناٹک میں اپریل 2013ء سے نومبر 2017ء تقریباً 3,515 کسانوں نے خودکشی کرلی جس میں سے 2,525 کسانوں نے قحط سالی اور فصلوں کی ناکامی کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔ ریاستی اگریکلچر ڈپارٹمنٹ ککی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں یہ بات بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اگرچیکہ خودکشی کرنے والے کسانوں کی تعداد 3,515 بتائی گئی ہے، تاہم ریاستی اگریکلچر ڈپارٹمنٹ نے 2,225 معاملات کو ہی قبول کیا ہے جو قحط سالی اور فصلوں کی بربادی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2017 تا نومبر 2017ء کے درمیان جب ریاست میں مناسب بارش ہوئی تھی ، باوجود اس کے خودکشی کے 624واقعات پیش آئے تھے جس میں حکومت نے 416 کیسیس کو قبول کیا تھا۔
شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ
بنگال جی ڈی پی کو سمن جاری نہیں کیا گیا:سی بی آئی
کولکاتا۔27دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو سمن جاری کیے جانے کی خبرو ں کی سی بی آئی نے تردید کی ہے ۔سی بی آئی کے ترجمان ابھیشیک دیال نے ہزاروں کروڑ روپے کے چٹ فنڈ گھوٹالے میں مغربی بنگال ڈی جی پی کو سمن جاری کیے جانے کی خبر کی تردید کی ہے ۔انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کے ڈی جی پی سرجیت کار پرکائستھ کو سمن جاری نہیں کیا گیا ہے ۔میڈیا میں یہ خبرآئی تھی کہ ڈائریکٹر جنرل آف پولس پرکائستھ کار کو سی بی آئی کو سمن جاری کیا ہے ۔