کرناٹک میں دو سال میں 23 مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری:وزیر داخلہ

بنگلورو۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیر داخلہ کے جے جارج نے آج ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ ریاست میں گزشتہ دو سال کے دوران دہشت گردی سے متعلق مختلف معاملوں میں 23 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔بسواراجہ بومائی (بی جے پی) کے سوال پر تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ محروسین میں سے 18 کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جاچکی ہے اور 5 دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ ان محروسین میں ہوجی ، لشکر طیبہ اور الامہ سے وابستہ ارکان شامل ہیں۔