حیدرآباد 26 فبروری ( این ایس ایس ) حکومت گوداوری پشکرالو کے طرز پر کرشنا پشکرالو کا اہتمام کرنے کیلئے تیار ہے اور اس کیلئے 825.16 کروڑ رو پئے فراہم کئے جائیں گے ۔ وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ کے کلچر اور روایات کو اجاگر کرنے کرشنا پشکرالو کا بھی وسیع پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ کرشنا پشکرالو کا 12 اگسٹ کو آغاز ہوگا ۔ چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق محبوب نگر اور نلگنڈہ کے ضلع کلکٹرس سے کہا گیا ہے کہ وہ جولائی میں تیاریاں مکمل کرلیں۔