کویوٹو ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایکویڈر کے دارالحکومت کویوٹو میں کرسمس کے موقع پر ایک ریستوراں میں دھماکہ کی وجہ سے ایک بچہ ہلاک اور دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے۔ کرسمس تہوار کی تقریبات میں شرکت کے لئے لوگ مذکورہ ریستوراں میں جمع ہوئے تھے تاہم یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہیکہ ریستوراں میں واقع گیس ٹینک کے پھٹ جانے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ سے صرف ریستوراں کے اندر موجود افراد متاثر ہوئے۔ زخمیوں کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ یہ اندیشے بھی ظاہر کئے جارہے ہیں کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ متعلقہ عہدیداروں نے توثیق کی کہ ریستوراں کے اندر کوئی بھی پھنسا ہوا نہیں ہے جو جزوی طور پر منہدم ہوگئی۔ متوفی بچہ کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔