کرد شہر پر امریکہ کے حملے

بیروت 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی زیر قیادت اتحادی بیڑہ نے آج شام کے کرد شہر میں داعش کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے ۔ شام کے ایک حقوق انسانی گروپ نے یہ اطلاع دی اور کہا کہ عین العرب نامی اس شہر میں داعش کے باغیوں کو نشانہ بناتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ ان حملوں کے نتیجہ میں داعش کے کچھ فوجی ساز و سامان کو نقصان ہوا ہے ۔ یہاں درجنوں شیلس داغے گئے ۔