کردباغیوں کا حملہ : تین ترک فوجی ہلاک

استنبول،2فروری (سیاست ڈاٹ کام) کردباغیوں نے ترکی کے حقاری صوبہ اور شمالی عراق میں تعینات فوجیوں کو نشانہ بناکر الگ الگ حملے کئے جس میں ترکی کے تین فوجیوں کی موت اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔ترکی کی فوج نے آج اس کی اطلاع دی۔فوج کے مطابق جلاوطن کردستان ورکرس پارٹی (پی کے پی) کے باغیوں نے شمالی عراق میں تعینات پر حملہ کیا جس میں دو فوجیوں کی موت اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔ اس کے علاوہ باغیوں نے ترکی کے حقاری صوبہ میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بناکر حملہ کیا جس میں ایک فوجی مارا گیا اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔خیال رہے کہ پی کے کے نے ترکی کے کرداکثریتی جنوب مشرقی علاقہ میں 1980سے بغاوت کی شروعات کردی تھی۔پی کے کے شمالی عراق کے کانڈل پہاڑی علاقہ میں کئی کیمپ ہیں جہاں سے یہ تنظیم مسلسل حقاری میں حملے کرتی رہتی ہے ۔پی کے کے کو ترکی اور امریکہ کے علاوہ یوروپی یونین بھی ایک دہشت گرد تنظیم مانتی ہے ۔ خیال رہے کہ کئی برسوں سے جاری اس لڑائی میں اب تک 40,000 سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں۔