کراچی میں 13 عسکریت پسند ہلاک

کراچی ۔ 22 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ اور پاکستانی طالبان سے وابستہ کم از کم 13 عسکریت پسندوں کو آج یہاں ملک کے تجارتی دارالحکومت میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے بھاری تبادلہ میں ہلاک کردیا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملیر ڈسٹرکٹ راؤ انور نے کہا کہ یہ دہشت گرد پولیس اور رینجرس کے یونیفارم میں تھے ۔ اُنھیں کراچی کے بدنام زمانہ الآصف چوراہا میں ہلاک کیا گیا۔ ایک دہشت گرد کو زندہ بھی پکڑا گیا۔