کراچی میں زہریلی شراب پینے سے 16 ہلاک

کراچی ۔ 8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا ہے کہ کچی شراب پینے سے متاثر ہونے والے افراد کی اسپتال آمد کا سلسلہ منگل کو شروع ہوا تھا۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت بھی اسپتال میں ایسے متعدد افراد زیرِ علاج ہیں جنھوں نے عید کے موقع پر غیرمعیاری طریقے سے کشید کردہ شراب پی اور ان میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔ڈاکٹر سیمی نے بتایا کہ ہلاک شدگان اور متاثرین میں زیادہ تر نوجوان ہیں جن کا تعلق لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں سے ہے۔