کراچی۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دو افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے جب کہ ایک گنجان آباد علاقہ میں بم دھماکہ ہوا ۔ بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول آلہ سے کیا گیا تھا اور کل رات دیر گئے پُرہجوم علاقہ اورنگی ٹاؤن میں ہوا جب کہ لوگ بازار میں کھانے میں مصروف تھے ۔ یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے اور واضح طور پر دیڑھ کیلو گرام وزنی بم ایک سیکل پر نصب کیا گیا تھا جو قریب ہی کھڑی ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ قریبی ہی 12افرادجو دھماکہ سے زخمی ہوگئے تھے بعد ازاںان میں سے دواسپتال میں فوت ہوگئے ۔ زخمیوں میں دو بچے بھی چامل ہیں ۔