کراچی میں بارش ، عوام کو راحت

کراچی ۔ 25 جون (سیاست ڈا ٹ کام) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لاکھوں افراد نے آج راحت کی سانس لی، کیونکہ درجہ حرارت میں 10 ڈگری کی واضح گراوٹ آئی ہے۔ آج صوبہ سندھ کے بیشتر مقامات پر زبردست بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا حالانکہ ایک دن قبل یہاں گرمی کی غیرمعمولی شدت تھی جس نے ایک ہفتہ کے دوران 1200 سے زائد جانیں لے لیں۔ درجہ حرارت جو 45 ڈگری تھا، کم ہوکر 35 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔