کجریوال نیتی آیوگ کونسل میں شامل

نئی دہلی ۔25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو نوتشکیل شدہ نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کا رکن بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نیتی آیوگ کے چیرمین ہیں۔ کجریوال کو قومی دارالحکومت علاقہ کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ مرکز نے نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی ترکیب سے متعلق اعلامیہ جاری کیا کہ اس کی کابینی قرارداد میں ترمیم لائی جائے جس کے ذریعہ نئے ادارہ کی تشکیل کی گئی ہے۔