اسلام آباد۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بحران سے متاثرہ پاکستان کو ایک طاقتور حکومت کی ضرورت ہے تاکہ کثیر جہتی مسائل سے نمٹ سکے جو ملک کو درپیش ہیں ۔ سابق فوجی حکمران ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے ’’غیر دوست طاقتوں ‘‘ پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان میں انتشار پیدا کررہے ہیں تاکہ ملک کو تباہی کی راہ پر ڈال دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طاقتور حکومت ضروری ہے تاکہ پورا ملک اس کثیر جہتی بحران کی گرفت میں نہ آجائے ۔ روزنامہ ’’ ڈان ‘‘ نے سابق صدر کے شائع شدہ بیان کے بموجب غیر دوست طاقتیں ملک کی صفوں میں دہشت اور انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک کو تباہی کی راہ پر ڈال دیں ۔ انہوں نے سیاست دانوں پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کو دستور کے تحفظ کے بہانے نقصان پہنچا رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستانی فوج موجود ہے ملک کو کوئی بھی کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک کو کئی مسائل درپیش ہیں ۔
جنرل پرویز مشرف جو اپنے سیاسی کریئر کا جائزہ لینے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک کو کئی مسائل کا سامنا ہے ‘ وہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اگر برسراقتدار آجائیں تو یہ تمام مسائل فوری حل کردیئے جائیں گے ۔ مشرف جنہیں کئی عدالتی مقدمات کا سامنا ہے ۔ اُن پر عائد تمام الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھ پر دستور کی دفعہ 6کے تحت مقدمہ چلاکر میری سرزنش کرناچاہتے ہیں انہیں پہلے کسی انداز فکر سے اپنا جائزہ لینا چاہیئے ۔ سابق صدر اپنے سیاسی کریئر کا احیاء کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کی بھرپور تائید کی اور کہا کہ بحیثیت سربراہ فوج اُن کے دور میں انہوں نے فوج کو عصری ہتھیاروں اور وردیوں سے آراستہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظتی صورتحال کو مستحکم بنانا ضروری ہے ۔