کتھوعہ میں بی ایس ایف کی فائرنگ سے ایک درانداز ہلاک

جموں ۔22جولائی (سیاست ڈاٹ کام)جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کی حفاظت پر مامور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے باڑ کے نذدیک ایک درانداز کو ہلاک کردیا ہے ۔ ‘بین الاقوامی سرحد پر ہیرا نگر کٹھوعہ کے بوبیہ علاقہ میں تعینات بی ایس ایف اہلکار نے اتوار کی صبح باڑ کے نذدیک مشتبہ نقل وحرکت دیکھی اوراپنی بندوقوں کے دھانے کھول دیے ‘۔ انہوں نے بتایا ‘آپریشن میں ایک درانداز کو ہلاک کیا گیا’۔ آئی جی بی ایس ایف جموں فرنٹیئر رام اوتار نے بتایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک درانداز کو ہلاک کیا گیا ہے۔