کتاب ’ حج کے مسافر ‘ کی مفت تقسیم

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( راست ) : سکریٹری شرفیہ قرات اکیڈیمی قاری محمد ظہیر الدین کے بموجب خادم القرآن قاری محمد نصیر الدین المنشاوی کی شہرہ آفاق کتاب حج کے مسافر جو دراصل قاری کا خود نوشت سفر نامہ ہے جس میں انہوں نے بڑے ہی حسین پیرائے میں اپنے تجربات و مشاہدات کو قلم بند کیا ہے تقریبا ہزار سال قدیم حج کے سفر ناموں کے اقتباسات ماضی اور حال کے سفر ناموں کے تقابل نے اس سفرنامہ کو جہاں یادگار بنادیا ہے وہیں پر خانہ کعبہ ، مقام ابراہیم ، زم زم ، منیٰ ، مزدلفہ ، عرفات ، شہر حرام و دیگر مقامات مقدسہ کے علاوہ مدینہ منورہ کی مختصر تاریخ و نورانی تذکروں نے اس سفر نامہ کو ایک دستاویزی شکل دیدی ہے ۔ کتاب حج کے مسافر ، ملک کے بڑے بڑے دانشور علماء کرام و مفتیان عظام کے اہم ترین تبصروں سے مزین ہے ۔ کتاب حج کے مسافر میں حج و عمرہ کے تمام مسائل کو آسانی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کو شرفیہ قرات اکیڈیمی کے زیر اہتمام صرف ان عازمین حج میں مفت تقسیم کیا جارہا ہے جو حج کمیٹی کی جانب سے منتخب ہوئے ہوں ۔ جو حضرات حج کمیٹی سے حج کو جارہے ہیں اور کتاب حج کے مسافر کے خواہش مند ہیں ان حضرات کو خصوصا یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز منگل 5 اگست بعد نماز ظہر حج ہاوز نامپلی چھٹی منزل پر منعقد شدنی تقریب میں کتاب حج کے مسافر کی مفت تقسیم میں حاصل کریں ۔ اس تقریب کے بعد بھی شرفیہ قرات اکیڈیمی موقوعہ قدیم ملک پیٹ نزد مسجد نورو میڈ لائن آپٹکل شوروم روبرو اگری کلچر آفس ، قدیم ملک پیٹ ، پانی کی ٹانکی روڈ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات 9849024785 ۔ 9393072196 پر ربط کریں ۔