کبھی صدارتی دوڑ میں شامل نہیں ہونا:ٹرمپ کابیٹے کو مشورہ

واشنگٹن ۔ 24 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بنے ابھی پندرہ ماہ بھی نہیں ہوئے ،لگتا ہے کہ ان کے ہوش ٹھکانے آگئے ہیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے کو مشورہ دے ڈالا کہ کبھی صدارتی دوڑ میں شامل نہیں ہونا۔ وائٹ ہاوس میں منعقدہ ایک فورم کے دوران جب صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے بیٹے ڈونالڈ ٹرمپجونیئرکو کیا مشورہ دینا چاہیں گے تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’کبھی صدارتی دوڑ میں شامل نہیں ہونا‘‘۔جب میزبان نے ان سے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا ۔ تو صدر ٹرمپ کا کہنا تھا اس سے قبل ہی وہ کافی شہرت حاصل کرچکے تھے ۔اس وقت جعلی خبروں کی بھرمار ہے ۔ کسی کو اس کا اندازہ نہیں تھا ۔ ہم نے پہلی بار ان لوگوں کو عوام کے سامنے پیش کیا۔