حیدرآباد2مئی (یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی کاکتیہ یونیورسٹی کے پروفیسر سریش لال کو آئر لینڈ میں انڈر گریجویٹ ایوارڈس 2018کے عمل کو حتمی شکل دینے پینل کے رکن کے طور پر دعوت دی گئی ہے ۔ سریش لال کاکتیہ یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس کے صدر ہیں ۔انڈر گریجویٹ ایوارڈس دنیا کے سب سے بڑے انڈر گریجویٹ اکیڈیمک ایوارڈس مانے جاتے ہیں ۔ان ایوارڈس کے لئے دنیا کے سرکردہ طلباء سے ان کے کورس ؍ریسرچ کے کام داخل کرنے کی خواہش کی جاتی ہے ۔گریڈ اے کے مقالے 25شعبوں میں داخل کئے گئے پروفیسر لال ڈیولپمنٹ اکنامکس اینڈ انوائرمنٹل ہیلتھ اکنامکس کے سرکردہ اسکالر ہیں وہ معاشیات اور اس کی ترقی کے بین الاقوامی جرنل کے ایڈیٹر بھی ہیں ۔انہوں نے تاحال ہاورڈ ،آکسفورڈ ، کیمبرج ، لندن اسکول آف اکنامکس ، ٹکساس اے ایم ، یو این او سوشل ریسرچ سنٹر ، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور ، ہیروشیما یونیورسٹی ، نیشنل یونیورسٹی آف ایوان ،یونیورسٹی آف ایتھنس ،یونیورسٹی آف روم اور بیجنگ یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں کا تجزیہ کیا ۔کاکتیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور فیکلٹی ارکان نے پروفیسر لال کو مبارکباد پیش کی ۔