کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن پر بیاٹری سے چلنے والی کار

ضعیفوں، معذورین اور حاملہ خواتین کو سفر کی سہولت
حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے رویندرا گپتا نے بیاٹری سے چلنے والی کار کا افتتاح کیا۔  یہ کار ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) نے اسپانسرڈ کی ہے۔ یہ کار سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر سینئر سٹیزنس، حاملہ خواتین اور معذور مسافرین کی سواری کے لئے موجود رہے گی۔ ایچ اے ایل نے سماجی ذمہ داری پوری کرنے کے جذبہ سے یہ کار مہیا کی ہے۔ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن پر سوچھ ریل سوچھ بھارت پروگرام کا آغاز کیا جس کا مقصد ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کو یقینی بنانے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ جنرل منیجر نے ریلوے گیٹ فارم پر میکانیکل کلیننگ سسٹم کے تحت صفائی کا کام انجام دیا اور اسٹیشن اور اس کے آس پاس دوسرے عہدیداروں کے ساتھ جھاڑو دی۔