کان منہدم ہونے کے بعد 11 مزدوروں کو بچا لیا گیا

بیجنگ ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی چین کے صوبہ نہان میں واقع ایک کان میں جو 11 مزدور گذشتہ 40 گھنٹوں سے پھنسے ہوئے تھے، انہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ بچاؤکاری عملہ نے کان کے متصلہ ایک سرنگ کھود کر بڑی انتھک کوششوں کے بعد مزدوروں کو باہر نکالا اور اسٹریچر کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہیکہ مسلسل بارش کی وجہ سے کان کا کچھ حصہ نرم ہوکر منہدم ہوگیا تھا تاہم مزدوروں کی یہ خوش قسمتی رہی کہ کان میں تازہ ہوا آنے کیلئے تنصیب کئے گئے کچھ آلات انہدام کے بعد بھی کارکرد ہے اور اس طرح مزدور دم گھٹنے سے ہلاک نہیں ہوئے۔