کانگو میں ٹریفک حادثہ 50 افراد ہلاک، 100زخمی

موغادیشو ۔7اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افریقی ملک کانگو میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 100زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ تیل کے ٹینکر اور مسافروں کی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثہ کانگو کے وسطی علاقے سے گزرنے والی بڑی مرکزی شاہراہ پر ہوا۔ علاقائی گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ حادثے کے بعد تیل کے ٹینکر کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے قریبی مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔