کانگریس کے 5 ارکان اسمبلی ٹی ایم سی میں شامل

کولکتہ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگریزی اخبار ”دی پوائنیر” کے ایڈیٹر اِن چیف اور بی جے پی کے سابق راجیہ سبھا رکن چندن مترا نے آج ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔مترا کے علاوہ سی پی ایم کے سابق رکن پارلیمنٹ معین الحسن ، کانگریس کی ممبر اسمبلی شبیہ یاسمین اور میزورم کے ایڈوکیٹ جنرل بسواجیت دیب نے بھی ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔اس کے علاوہ آمدنی سے زاید بہتر لائف اسٹال اور ایک خاتون کیساتھ دھوکہ دہی کے معاملے میں سی پی ایم سے برطرف سابق راجیہ سبھا رکن ریتا برتا بنرجی بھی اسٹیج پر بیٹھے ہوئے نظر آئے ۔سابق ممبر پارلیمنٹ معین الحسن جنہیں ایک ہفتہ قبل سی پی ایم کی ریاستی کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا نے بھی ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔کانگریس کے 5رکن اسمبلی اکرام زماں ، شبینہ یاسمین ، ابوطاہر ،سمر مکرجی اور اپوروا سرکار نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے اور یہ پانچوں ترنمول کانگریس کی اس ریالی میں موجود تھے ۔
خاتون بھکتوں کی عصمت ریزی
سادھو گرفتار
چندی گڑھ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فتح آباد پولیس نے ایک خود ساختہ سادھو کو اپنی بھکتوں کی ممبئی عصمت ریزی پر گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ ضلع فتح آباد کے علاقہ شکتی نگر میں خود ساختہ سادھو امر پورہ کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے بعض ویڈیو کلپس برآمد ہوئے جس میں اس سادھو کو اپنی بھکت خواتین جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (ٹوہانا) جوگندر شرما نے کہا کہ ’’چند ویڈیوز برآمد ہوئے ہیں جس میں اس کو اپنی چند خاتون بھکتوں پر جنسی زیادتی کرتا دکھایا گیا ہے‘‘۔