کانگریس کے دور میں سال کے تمام 365 دن اپریل فول

مودی نے راہول گاندھی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جو لوگ منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہوئے وہ غریب عوام کے درد کو کیا محسوس کریں گے ۔ کانگریس کے دور میں سال کے تمام 365 دن اپریل فول ہی رہتے ہیں۔کانگریس انتخابات کے وقت غربت ، غریب اور غریبی کا نعرہ لگاکر غریبوں کو بچانے کا وعدہ کرتی ہے لیکن انتخابات کے بعد تمام سال غریب عوام کو اپریل فول بناتی دہرتی ہے۔ کانگریس کے منشور کو ایک اور دھوکہ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام برسوں کے تجربہ کے بعد اس منشور پر بھروسہ نہ کریں۔

تحسین اختر کے خلاف پیشی وارنٹ جاری
ممبئی ۔ یکم اپریل (پی ٹی آئی) مکوکا کی خصوصی عدالت نے انڈین مجاہدین کے دو ارکان تحسین اختر اور وقاص کو پیش کرنے کیلئے پیشی وارنٹ جاری کیا ہے۔ جولائی 2011 ء میں ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے سلسلہ میں انہیں حاضر عدالت کی نوٹس دی گئی ہے ۔ ان دھماکوں میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔خصوصی سرکاری وکیل اجل نکم نے کہا کہ عدالت نے ان دونوں کے خلاف پروڈکشن وارنٹ جاری کیا ہے ، ان دونوں کو گزشتہ ماہ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے گرفتار کیا تھا۔