حیدرآباد 3 نومبر ( این ایس ایس ) جب ٹی آر ایس رکن اسمبلی ای دیاکر راؤ اور صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کا اسمبلی لابی میں آمنا سامنا ہوا تو دیاکر راؤ نے اتم کمار ریڈی سے سوال کیا کہ وہ داڑھی کب منڈھوائیں گے ‘ اتم کمار ریڈی نے فوری جواب دیا کہ 2019 کے انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کے بعد وہ داڑھی منڈھوا لینگے ۔ داڑھی کے تعلق سے ان دونوں کی بات چیت پر تجسس میں میڈیا کے نمائندے ان کے قریب پہونچ گئے تاکہ مزید کچھ جان سکیں ۔ یہ بات چیت اسمبلی کی لابی میں ہوئی ۔ دیاکر راؤ نے جب طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ وہ داڑھی کیوں بڑھا رہے ہیں اور کب منڈھوائیں گے تو اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وہ داڑھی برقرار رکھیں گے اور آئندہ انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کے بعد ہی داڑھی منڈھوائیں گے ۔