یاترا کا آج آغاز، صدر تلنگانہ پی سی سی اتم کمار ریڈی کا اعلان
حیدرآباد۔ 24 فروری (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے 26 فروری سے منظم شدنی ’’پرجا چیتنیا یاترا‘‘ کو کامیاب بنانے کیلئے 4 کمیٹیاں تشکیل دیا ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے محمد علی شبیر صدرنشین، اڈوائزری کمیٹی کے صدرنشین ملوبٹی وکرامارک، فینانس کمیٹی کے صدرنشین جی نارائن ریڈی اور میڈیا کمیٹی کے صدرنشین ڈاکٹر ملو روی ہوں گے۔ کانگریس کی بس یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پیمانے پر انتظامات کو قطعیت دی گئی ہے ۔26 فروری کو چیوڑلہ سے بس یاترا کا آغاز ہوگا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے 4 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر کو پرجا چیتنیا یاترا آرگنائزنگ کمیٹی کا صدرنشین نامزد کیا گیا ہے۔ سابق وزیر ڈی ناگیندر معاون صدرنشین اور اے مہیشور ریڈی کنوینر ہوں گے۔ اس کے علاوہ ارکان اسمبلی ڈی مادھوریڈی، اے سمپت کمار، ٹی رام موہن ریڈی رکن قانون ساز کونسل اے للیتا، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخرالدین، صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس انیل کمار یادو، صدر تلنگانہ مہیلا کانگریس این شاردا کے بشمول کمیٹی میں جملہ 31 ارکان شامل ہیں۔ ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ملوبٹی وکرامارک کو اڈوائزری کمیٹی کا صدرنشین نامزد کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں سابق صدور پردیش کانگریس کمیٹی وی ہنمنت راؤ، پنالہ لکشمیا، اے آئی سی سی سکریٹریز مدھو گوڑ یشکی، جی چناریڈی، رکن پارلیمنٹ نندی ایلیا سابق مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنا، سابق وزراء ڈاکٹر گیتاریڈی، ڈی کے ارونا، سبیتا اندرا ریڈی، سدرشن ریڈی، سریدھر بابو، سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو کے بشمول کمیٹی میں 18 ارکان شامل ہیں۔ ٹریژر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی جی نارائن ریڈی کی قیادت میں 9 رکنی فینانس کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں جی پرساد، جگدیشور راؤ، بھکشاپتی گوڑ، کیلاش بھاشا، محمد فہیم، این شرت ریڈی، سید ساجد پاشاہ اور ایم گوپی کو شامل کیا گیا ہے۔ نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر ملو روی کی قیادت میں 18 رکنی میڈیا کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سابق رکن اسمبلی سدھیر ریڈی، ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی شجاعت علی کے علاوہ شیام موہن، ڈاکٹر شرون، مہیش کنگولہ، سنیتاراؤ، کملاکر راؤ کے علاوہ دوسروں کو شامل کیا گیا ہے۔