حیدرآباد 4 ستمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کی جانب سے کانگریس کیڈر کیلئے 9 ستمبر کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ایک روزہ تربیتی کیمپ اے ایم آر گارڈنس کومپلی میں منعقد کیا جائیگا ۔ نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس و ٹریننگ ڈپارٹمنٹ پی پربھاکر یہ پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں ٹرینیز ‘ مدعوئین میںپردیش کانگریس کے ذمہ داران ‘ ضلع کانگریس ‘ بلاک کانگریس کمیٹیوں کے ذمہ داران ‘ زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی پی ‘ میونسپل صدور نشین ‘ سوشیل میڈیا کوآرڈینیٹرس شامل رہیں گے ۔ کئی اہم مقررین اور کل ہند کانگریس کمیٹی کے قائدین بھی اس ایک روزہ تربیتی کیمپ سے خطاب کرینگے ۔ ضلع کانگریس صدور ٹرینیز کو کیمپ کیلئے مدعو کرینگے ۔ پارٹی کو امید ہے کہ اس کیمپ سے پارٹی کارکنوں کو تیار کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ۔