کانگریس کو دھکہ ،ہیرالڈ ہاؤس خالی کرنے کا حکم

نئی دہلی ،21 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کوآج اس وقت سخت دھکہ لگا، جب دہلی ہائی کورٹ نے مقامی ہیرالڈ ہاؤس کو دوہفتہ کے اندر خالی کرنے کا حکم دیاہے ۔ جسٹس سنیل گوڑ نے کانگریس کے اخبار نیشنل ہیرالڈ کے پبلشر ایسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹڈ کودوہفتے کے اندر ہیرالڈ ہاؤس کو خالی کرنے کو کہاہے ۔ہیرالڈ ہاؤس نئی دہلی کے بہادر شاہ ظفرمارگ کے پریس ایریا میں واقع ہے۔ مرکزی شہری وزارت نے آئی ٹی او واقع ہیرالڈ ہاؤس کو 30اکتوبر کو خالی کرنے کاحکم دیاتھا ،جس کے خلاف اے جے ایل نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے ہیرالڈ کے 56سال پہلے کے پٹہ کو منسوخ کردیا تھا۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے دلیل دی تھی کہ اس عمارت سے 2008کے بعد سے کسی اخبارکی اشاعت نہیں ہورہی ہے۔
محترمہ مہتہ نے کہاکہ 2016میں جب عمارت کے معائنہ کرکے نوٹس جاری کیاگیاتھا تب نیشنل ہیرالڈ کی دوبارہ اشاعت شروع کی گئی تھی۔